سال 2016ء پاکستان میں خوشحالی ، امن اور فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہو گا: فنکار

Jan 01, 2016

لاہور( کلچرل رپورٹر)فلم ،ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے نئے سال کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سال 2016ء پاکستان میں خوشحالی ، امن اور فلم انڈسٹری کی بحالی کا سال ثابت ہو گا ، نئے سال میں قوم کے ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ ہم نے اپنے ملک میں تبدیلی لانی ہے اور یہاں پائی جانے والی کرپشن ، نا انصافی سمیت دیگر برائیوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا ہے ۔ نامور اداکارشان ، جاوید شیخ، ہمایوں سعید ، قوی خان ، مسعود اختر ، ریشم ، ثناء جاوید ،اداکارہ زری، ماریہ واسطی، سعدیہ امام، لیلیٰ، گلوکارہ افشاں زیبی ، سائرہ نسیم ،رابی پیرزادہ ، زارا اکبر ،خوشبو ، حمیرا ارشد ،شبنم مجید ، شاہدہ منی ، افتخار ٹھاکر ، سخاوت ناز ، امان اللہ ، گوشی خان سمیت دیگر نے نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن اس کی رفتار سست ہے جسے بڑھانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں