دبئی (آئی این پی)فیفا کی طرف سے معطلی کا شکار یوئیفا کے صدر مائیکل پلاٹینی ایک اور مصیبت میں پھنس گئے ،فیفا کی ضابطہ اخلاق کی کمیٹی نے ان سے پابندی کے باوجود دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت پر وضاحت طلب کرلی۔مائیکل پلاٹینی کو فیفا نے کرپشن چارجز میں معطل کررکھا ہے اور ان کی بحالی کی 2اپیلیں بھی مسترد ہوچکی ہیں۔