لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے پوچھ گچھ کمیٹی کے دائرہ اختیار میں ہے، پی سی بی بھارت کی طرف سے ایم او یو کی خلاف ورزی کا معاملہ آئی سی سی اور عالمی عدالت میں لے جائے، عامر نے اپنے جرم کی سزا پوری کر لی اگر کوئی مسئلہ نہیں ہے تو انہیں ٹیم میں شامل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں میں ایسے کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا ہے جنہیں اب ریجن بھی اپنی ٹیموں میں نہیں کھلاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے عبدالقہار خان ودان اور اقبال محمد علی خان نے گذشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالقہار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر پوچھ گچھ کرنا ہمارے دائرہ اختیار میں ہے، اس کے متعلق جو سفارشات بنا کر وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھجوائیں گے۔
ٰپاکستان سپرلیگ میں ایسے کرکٹر شامل جن کو ریجن بھی نہیں کھلاتے : سٹینڈنگ کمیٹی
Jan 01, 2016