سزا کاٹ لی ‘محمد عامر دوسرے چانس کے مستحق ہیں:وقار یونس

Jan 01, 2016

لاہور( نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ فاسٹ بائولر محمد عامر ایک اور موقع دیے جانے کے حقدار ہیں کیونکہ انھوں نے اپنے کیے کی سزا کاٹ لی ہے لہٰذا کوئی وجہ نہیں کہ انھیں دوسرا چانس نہ دیا جائے۔ سپاٹ فکسنگ سکینڈل یقیناً ان کے لیے تکلیف دہ تھا کیونکہ اس وقت وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ تھے لیکن ’اگر ہم ٹھنڈے دماغ سے سوچیں توعامر نے نہ صرف آئی سی سی کی سزا پوری کر لی ہے بلکہ وہ جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں، لہذا ہمارا مذہب اور معاشرہ انھیں معاف کرتے ہوئے ایک اور موقع دینے کی اجازت دیتا ہے۔

مزیدخبریں