نئے سال میں بھی عوام کو حکمرانوں سے ریلیف کی توقع نہیں: عبدالعلیم

لاہور (خصوصی رپورٹر) کرپشن کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔ حکمرانوں کے کرتوتوں کی وجہ سے 2015ء کو دھاندلی کا سال کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں عام انتخابات میں دھاندلی کی گئی تو 2015ء کے دوران بلدیاتی انتخابات میں عوام کو حقیقی نمائندے منتخب کرنے سے محروم رکھا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ 2016ء میں بھی عوام کو ریلیف ملنے کی توقع نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی کو جن اداروں کی نجکاری سے روکنے کیلئے عدالت میں گئی آج ان کو ہی کوڑیوں کے مول بیچنے پر تلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن