لاہور (خصوصی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور فاروق چوہان، آصف چٹھہ، تنویرخان اورمیاں زاہدلطیف نے کہا ہے کہ ڈینجرز کیخلاف ہمارے پروفیشنل رینجرز پاک فوج کا ہر اول دستہ ہیں، رینجرز نے افواج پاکستان کو سرفراز کر دیا۔ سندھ ہو یا پنجاب، ہمارے فرض شناس رینجرز ا پنے کام سے انصاف کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناصر اقبال خان نے مزید کہا کہ رینجرز کو سندھ تک محدودرکھنا درست نہیں۔
’’ڈینجرز‘‘ کیخلاف رینجرز فوج کا ہراول دستہ ہیں: ناصراقبال
Jan 01, 2016