والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے 2015ء میں متعدد منصوبے مکمل کئے

Jan 01, 2016

لاہور(خبر نگار)والڈ سٹی لاہور اتھارٹی نے سال 2015میں پیکج ون ، شاہی حمام کا افتتاح اور دیگر پراجیکٹس مکمل کئے ۔ بلڈنگ ریگولیشنز، سروس رولز اور ہیریٹیج پراپرٹی قوانین بنائے گئے۔سیاحت کے فروغ کے لئے جشن شاہی گزرگاہ، فوٹو واک، رنگیلے رکشے ، ٹانگہ ٹورازم اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس کے نتیجے میں2350غیر ملکی سیاحوں سمیت 49297ملکی سیاحوں نے اندرون لاہور اور تاریخی یادگاروں کا دورہ کیا۔ پیکج ٹو ، پکچر وال کی بحالی ، مسجد وزیر خان کی بحالی سمیت دیگر اہم منصوبے شروع کر دیئے گئے۔ یہ بات والڈ سٹی اتھارٹی کی ترجمان تانیہ قریشی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے بتائی ۔

مزیدخبریں