کراچی( خصوصی رپورٹر) کراچی میں سال نو2017 کی آمد کے ساتھ ہی رات 12بجے شہری خوشی سے بے قابو ہوگئے۔ ساحل سمندر کے راستوں سے کنٹینرز ہٹانے او رپابندی ختم کئے جانے کے بعد شہر بھر سے عوام کا سمندر ساحل سمندر سی ویو کلفٹن پر آمڈ آیا۔ رات 12بجتے ہی شہر پٹاخوں، ہوائی فائرنگ، سے گونج اٹھا کراچی کے ساحل سی ویو او رپورٹ گرینڈ پر نئے سال کی آمد پر ہلہ گلہ کیا گیا نئے سال کی آمدپر مختلف علاقوں میں آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا گیا اور 12 بجے کے بعد سے نصف گھنٹے تک پٹاخوں اور ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں ۔ سی ویو پر لائٹ بند ہونے سے اندھیرا چا گیا تھا منچلے نوجوانوں نے پابندی کے باوجود بغیر سائلنسر موٹر سائیکلیں چلائیں جس سے شور شرابہ رہا مختلف ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ 2017 کے استقبال پر نوجوان ، خواتین لوگ شہرکی سڑکوں پر نکل آئے ۔فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد پر رش رہا ۔ دریں اثنا وزیرا علیٰ سندھ کی احکامات کے بعد کراچی کے شہریوں کو ساحل پر جانے کی اجاز ت دے دی گئی۔ کراچی پولیس نے کنٹینر ہٹا دیئے جس کے بعدشہریوں نے نئے سا ل کو ساحل پرخوش آمدید کہا ۔پولیس چیف مشتا ق مہر ن ے کہا ہے کہ کسی کو ہوائی نہیں کرنے دیں گے خلا ف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہلڑ بازی سے باز رہا جائے بغیر سائلنسر موٹرسائیکل چلانے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی سال کی پہلی رات حوالات میں گزرے گی ۔ مختلف علاقوں میں فائرنگ کی وجہ سے 4 افراد کے زخمی اور 12 افراد کے گرفتار ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔
نیو ایئر فائرنگ
کراچی 12بجتے ہی ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھا ،4 افراد زخمی‘ 12 گرفتار
Jan 01, 2017