لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کیس آٹومیشن کیلئے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کا معاہدہ کر لیا جسکے تحت ہائیکورٹ نے 150 ایم بی فی سیکنڈ فائبر آپٹک کنکشن حاصل کیا ہے۔ یہ معاہدہ ہائیکورٹ نے پی ٹی سی ایل اور وطین کے ساتھ معاہد کیا ہے جسکے تحت لاہور ہائیکورٹ نے وطین سے 128 آئی پی ایڈریسز خریدے ہیں معاہدے کے بعدلاہور ہائیکورٹ کے لاہور، ملتان، پنڈی اور بہاولپور بنچ کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی یہ تیز ترین سروس انٹرنیٹ کیس آٹومیشن اور کیس مینجمنٹ کیلئے استعمال ہوگی اس تیز ترین انٹرنیٹ سے ایک ہی سرور میں مقدمات کا ڈیٹا درج کیا جائیگا۔