سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن، نیب نے پی ڈبلیو ڈی افسروں کیخلاف ریفرنس عدالت جمع کرا دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیب نے سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن سے متعلق پی ڈبلیو ڈی کے افسروں کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا۔ نیب کی جانب سے تفتیشی افسر حسن نقوی نے احتساب عدالت میں ریفرنس جمع کرایا۔ ریفرنس کے مطابق ملزمان نے ملی بھگت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، ملزم عامر لطیف نے معاہدہ سے انحراف کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر میں ردوبدل کیااورتعمیراتی کام کی لاگت تین گنا بڑھائی اور پی ڈی ڈبلیو ڈی کے افسروں کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا، نیب کے آئی او نے عدالت کوآگاہ کیا کہ پی ڈبلیو ڈی کے کرپٹ افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت کی وجہ سے چھ سال سے تاحال سڑک تعمیر نہ ہوسکی، سابق سپرنٹنڈنٹ انجنیئر میاں مسعود اختر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے بوگس کاغذات پر ٹھیکہ دیا، من پسند کنٹریکٹر کو نوازتے ہوئے مسعوداخترنے پی سی ون کی لاگت سے زائد منصوبے کی منظوری دی ،نیب حکام کے مطابق سابق ایکس ای این رانا سلیم اختر نے پی سی ون کی لاگت سے زائد کے منصوبے پر دستخط کیے، سابق ایس ڈی او پرویز اقبال محمود،سابق سب انجنیئر اعجاز حسین نے تخمینے سے زائد اخراجات کے بل منظور کیے ،نیب حکام نے وزارت ہاﺅسنگ اینڈ ورکس کی شکایت پر پلاننگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور کرپٹ ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری شروع کی تھی۔ انکوائری مکمل ہونے پر ملزم فیصل آباد میں روڈ کی تعمیر میں 80 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کرپشن میں ملوث پائے گئے جس پر 10 فروری کو تمام ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ حسن نقوی نے عدالت میں مزید موقف اختیارکیا کہ اورنج لائن ٹرین کے ٹھیکیدار ملزم عامر لطیف سے پلی بارگیننگ کے ذریعے کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی رقم ریکورکرلی گئی ہے۔ کیس میں نیب 25 کروڑ روپے کی ریکوری کرچکا ہے۔
نیب ریفرنس

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...