پشاور: گاڑی پر خالہ زاد بھائیوں کی فائرنگ‘ اے این پی رہنما رحیم اورکزئی جاں بحق

Jan 01, 2017

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور کے مضافاتی علاقے متھرا چلتی گاڑی پر فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عبد الرحیم اورکزئی جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ عبد الوحید اورکزئی ساکن پنام ڈھیری نے رپورٹ درج کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کے بھائی عبد الرحیم کام کے سلسلہ میں اپنے دوست مراد خان کے ساتھ گاڑی میں جار ہے تھے کہ راستہ میں ان کے خالہ زاد بھائیوں محمد طاہر اور شاہد ندیم نے ساتھی عبد الحبیب کے ہمراہ گاڑی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق مقتول عبدالرحیم کا ملزموں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اے این پی رہنما قتل

مزیدخبریں