حکومتی عہدہ نہیں لوں گا،عوامی خدمت کرتا رہوں گا:انور ظہیر جمالی

Jan 01, 2017

اسلام آباد(آن لائن) سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ، فلاحی کام سرکاری عہدوں کے بغیر کئے جاسکتے ہیں ، عوامی خدمت کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں لاءاینڈ جسٹس کمشن کے دفتر کے افتتاح کے بعد منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا اور اپنی اس بات پر قائم رہوں گا ۔ انہوںنے کہا عوامی فلاح کے کام سرکاری عہدوں کے بغیر بھی ہوسکتے ہیں اور میں کسی سرکاری عہدے کے بغیر عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اپنی کوششوں کوبروئے کار لا کر جتنا ہوسکے ان کی خدمت کروں گا۔انور ظہیر جمالی نے بعداز افتتاح لاءاینڈ جسٹس کمشن کے دفتر کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا اور افسران کو قومی وسائل کفایت شعاری سے استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ دفتر میں غیر ضروری اے سیز اور لائٹس کا استعمال نہ کریں بلکہ جتنا ممکن ہوسکے قومی وسائل کی بچت کریں۔
انور ظہیر

مزیدخبریں