پشاور (بیورورپورٹ) پشاور کے علاقہ شاہ قبول آسےہ گےٹ مےں مبےنہ طور پر زہرےلی کھےر کھانے سے2 بھائی جاں بحق جبکہ خواتےن اور بچوں سمےت اےک ہی گھرانے کے15 افراد بے ہوش ہوگئے جن مےں 2 کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولےس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے مختلف زاوےوں پر تفتےش شروع کردی ہے۔ اس ضمن مےں رابطہ کرنے پر ڈی اےس پی سٹی ون عتےق شاہ نے ”نوائے وقت“ کو بتاےا کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمےانی شب آسےہ گےٹ کے رہائشی زاہد حسےن نامی شخص نے گھر مےں کھےر بنائی جو اسکے دوسرے بھائی منےر، جمےل اور گھر کے مجموعی طور پر 17 افراد نے کھالی جس کے بعد انکی حالت غےر ہوگئی۔ اہل محلہ نے صورتحال دےکھتے ہوئے ان کے قرےبی رشتہ داروں اور رےسکےو 1122 کو اطلاع دی جس پر امدادی ٹےمےں فوری طورپر موقع پرپہنچ گئیں اور تمام افراد کو علاج معالجے کےلئے ہسپتال منتقل کردےا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے بعد زاہد حسےن کے علاوہ تمام افراد کو گھر بھےج دےاگےا۔ صبح ہوتے ہی زاہد حسےن ہسپتال مےں ہی دم توڑ گےا جیسے ہی نعش گھر منتقل کی گئی تو اسکے بھائی منےر کی حالت دوبارہ بگڑ گئی جسے ہسپتال منتقل کےا گےا تو وہ بھی جاں بحق ہوگےا۔ کھےر قبضے مےں لےکر لےبارٹری ٹسٹ کےلئے ارسال کردی گئی۔ پولےس کے مطابق آسےہ گیٹ میں ایک ہی گھر مےں تےنوں بھائی مقےم تھے۔ جاں بحق ہونے والے 2 بھائی نوائے وقت لاہور آرٹ سیکشن کے کارکن محمد عثمان کے ماموں تھے۔
زہرےلی کھےر