نوابشاہ (صباح نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری طبی معائنہ کے لئے آج اتوار کو بیرون ملک روانہ ہو جائیں گے۔ زرداری نے گزشتہ روز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی اور ملک کی خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سابق صدر بیرون ملک جانے سے پہلے آج نواب شاہ سے بھٹ شاہ جائیں گے اور صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دینگے۔
زرداریمزار حاضری