برلن (آن لائن+رائٹر) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسلام کے نام پر شدت پسندوں کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا شام اور حلب کی تباہی کی تصاویر سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جرمنی کے لیے یہ کتنا اہم اور درست فیصلہ تھا کہ ہم نے جنگ سے فرار ہونے والوں کو اپنے ہاں جگہ دی۔ ہمیں پناہ چاہنے والوں کی جانب سے دہشت گرد حملوں کا سوچ کر خوف آتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم دہشت گردوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ 2016 ہمارے لیے سخت امتحانات سے بھرا سال تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم ان امتحانات میں کامیاب ہوں گے۔ ہم آزاد، بامروت اور روشن خیال ہیں۔ ہماری جمہوریت، قانون کی بالا دستی اور اقدار دہشت گردی کی نفرت انگیز دنیا کے خلاف ہیں، تم نفرت سے بھرے قاتل ہو لیکن تم یہ طے نہیں کر سکتے کہ ہم کیسے رہیں یا ہم کیسے جینا چاہتے ہیں۔
اسلام کے نام پرشدت پسندی بڑا خطرہ ہے : جرمن چانسلر
Jan 01, 2017