مقبوضہ کشمیر : بھارتی پولیس کی چوکی پر حملہ اہلکار ہلاک‘ آزادی کیلئے مظاہرے جاری

سرینگر( اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں نا معلوم افراد نے ہفتہ کو شام بھارتی پولیس پر حملہ کر کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حملہ ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں چوگل کے مقام پر پولیس چوکی پر کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثناء متحدہ حریت قیادت کی اپیل پر وادی کے مختلف حصوں میں بھارتی تسلط ، غیر کشمیری ہندو مہاجرین کو ڈومیسائل جاری کرنے کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں جاری رہیں۔

ای پیپر دی نیشن