افغانستان :سکیورٹی فورسز کا 38عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ

کابل (اے پی پی) افغانستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں میں 38عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دورران ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران کم سے کم 38عسکریت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تاہم بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ کارروائیاں ننگرہار،لوگر،غزنی ، ہرات،قندوز،ہلمند اوردیگر صوبوں میں کی گئیں۔ مشرقی صوبہ ننگرہارمیں ایک کارروائی میں 4عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق مرنے والے عسکریت پسند طالبان تھے۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن