نوازشریف نے اہل خانہ کے ساتھ دن چھانگلہ گلی میں گزارا

Jan 01, 2017

مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نوازشریف رواں سال کے آخری دن نجی دورے پر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ ہیلی کاپٹر باڈیاں پہنچے جہاں سے چھانگلہ گلی میں واقع اپنی نجی رہائش گاہ پر پہنچے۔ تمام اہل خانہ دن بھر وہاں قیام کے بعد سہ پہر کے وقت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگئے۔ اس موقع پر پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد چھانگلہ گلی پہنچ گئی۔
نوازشریف چھانگلہ گلی

مزیدخبریں