ہنگو (نامہ نگار) ہنگو ہسپتال میں ڈاکٹرز کی لاپرواہی اور غفلت سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ امان اللہ جو کہ گزشتہ روزگاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوا تھا 24 گھنٹے ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد سے محروم رہ کر چل بسا۔ ورثاءکا نعش کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سامنے زبردست احتجاج کیا جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ کئی گھنٹے بند ٹریفک معطل رہی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ سرجن ڈاکٹر محمد اصغر اور عملہ نے طبی امداد اور آپریشن سے انکار کرتے ہوئے زخمی امان کو موت کی منہ میں دھکیل دیا جبکہ مجرم سوزوکی ڈرائیور کو گرفتاری کی فوری بعد رہا کردیا گیا۔
ہنگو حادثہ