برازےلےا (اے ایف پی) یونانی سفیر کی برازیلین بیوی فرانسوا امیریدس نے اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کا اعتراف کر لےا۔بےوی نے اپنے عاشق کے ساتھ ملکر شو ہر کو قتل کےا اور اس کام کی نگرانی کےلئے اس نے 25,000 ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔پولیس اہلکار سرجیو گومز موریرا فلہیلو نے یونانی سفیر کو گلہ دبا کر مارنے کا اعتراف کیا ہے۔40 سالہ فرانسوا امیریدس اور 29 سالہ موریرا کو ان کے ایک رشتے دار ایڈوڈو میلو کے ہمراہ حراست میں لے لیا گیا۔ برازیل میں یونان کے 59 سالہ سفیر کیاریاکوس امیریدس اپنی بیوی اور والدین کے ہمراہ کرسمس اور نئے سال کی چھٹیاں گذارنے ریو آئے تھے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پونتیش کا کہنا تھا کہ فرانسوا امیریدس نے ابتدائی طور پر حقائق کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اس پورے معاملے سے کو ئی تعلق نہیں ہے۔بعدازاں فرانسوا امیریدس تضادات میں پھنس گئیںاور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ پولیس افسر سرجیو موریرا نےان کے شوہر کو قتل کیا ہے۔تفتیش کار کے مطابق سرجیو موریرا کی یونانی سفیر کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔
اعتراف