مردان (نامہ نگار) شیرگڑھ واقعہ کی پاداش میں ایس ایچ او تخت بھائی فضل شیر خان کو معطل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) میں اختلافات نے شدت اختیار کرلی اور دونوں پارٹیوں کے درمیان تصادم کا خطرہ بڑھ گیا ہے جبکہ تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخار مشوانی نے 11 جنوری کو وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا دورہ مردان کو زبردستی روکنے کا اعلان کردیا۔ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کے لیڈروں کا گندے انڈوں سے استقبال کرنے کی دھمکیاں دے دیں جبکہ لیگی ایم پی اے جمشید مہمند کی درخواست پر تحریک انصاف کے 2 ڈسٹرکٹ ممبران سمیت 6 رہنماو¿ں کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر پولیس نے قانونی رائے طلب کرلی ہے۔ چار دن قبل شیرگڑھ میں سرکاری سکولوں کے افتتاح کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے درمیان ہاتھاپائی اور گالم گلوچ ہوئی تھی اس واقعہ کے خلاف دونوں پارٹیوں کے کارکنوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کرکے کھلے عام دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی مردان نے ایس ایچ او تخت بھائی فضل شیر خان کو فوری طورپر معطل کرکے لائن حاضرکردیا ہے۔ ادھر جمشید مہمند ایم پی اے نے ضلع کونسل کے ممبران انجینئر عادل نواز، احتشام، تحصیل تخت بھائی کے صدرصادق حسین، محمد علی، محمد شفیق، شمس القیوم، انجینئر عادل نواز، احتشام، تحصیل تخت بھائی کے صدرصادق حسین، محمد علی، محمدشفیق، شمس القیوم کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے دی جانے والی درخواست پر قانونی رائے طلب کرلی ہے۔
مردان حالات