جنوبی افریقہ میں گجرات، وزیرآباد کے 2 نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل

Jan 01, 2017

گجرات ( نامہ نگار)گجرات اوروزیرآباد کے دونوجوانوں کوجنوبی افریقہ میں سیاہ فام ڈاکوﺅں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔گزشتہ پانچ سالوں میں گوجرانوالہ ڈویژن کے درجنوں افراد ساﺅتھ افریقہ میں مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک میں مقیم تارکین وطن کوقتل کرنے کے واقعات نہ تھم سکے، گزشتہ روز جنوبی افریقہ میں گجرات اوروزیرآباد کے رہائشی 2نوجوانوں یاسر اورابوبکر کوسیاہ فام ڈاکوﺅں نے دوران ڈکیتی چھریاں مار کر انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے۔ دونوں نوجوان کے قتل کی اطلاع آبائی علاقوں میں اہلخانہ کوملتے ہی انکے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی مقتولین کی نعشیں پاکستان آبائی علاقوں میں لانے کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہیں ۔
جنوبی افریقہ/قتل

مزیدخبریں