نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات کی ہیکنگ سے متعلق منگل یا بدھ کو بتانے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا ہیکنگ کے معاملے میں مجھے ایسی باتوں کا علم ہے جو دوسروں کو نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہیکنگ کے عمل میں روس کے علاوہ بھی کوئی دوسرا ملک ملوث ہوسکتا ہے۔ دوران صدارت روس اور چین سمیت دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کریں گے۔ اسرائیل میرے لیے بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا مجھے اوباما انتظامیہ کے حالیہ بیانات سے اتفاق نہیں، تائیوان کی صدر سے ملاقات کا موقع ملا تو دیکھوں گا۔