سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ذہنی توازن پر عمران خان کے بیان پر افسوس ہوا۔ میرا اور عمران خان کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے۔ عمران خان کا دماغی ٹیسٹ ہونا چاہئے۔ عمران خان کا دماغی ٹیسٹ ہوا تو ان سے جان چھوٹ جائے گی۔ ووٹ نہ ملنے پر عمران خان فرسٹریشن کا شکار تھے۔ ایک بورڈ بیٹھ کر عمران خان کے دماغی توازن کامعائنہ کرے۔ ڈوپ ٹیسٹ سے پتہ چلے گا کہ کوئی اس عمر میں کس طرح ایکٹو ہوتا ہے۔ عمران خان نے خود مجھ سے کہا کہ جسٹس (ر) ناصرالملک اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ کیا عمران خان نے دھرنا پلس نہیں کہا تھا۔ میرا دماغ خراب ہے تو عمران خان اپنا خیال کریں اگر سچ معلوم ہو جائے تو قوم کو دھچکا لگے گا۔ شاہ محمود نے میرے سامنے کہا پنجاب میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ قوم سے دھوکہ ہوا کمشن بننا چاہئے۔ عمران خان غیر مناسب باتیں کرتے ہیں۔ قوم عمران خان کا جھوٹ سن کر سکتے میں آ جائے گی۔ عمران خان کو اور مجھے بٹھائیں فیصلہ کریں کہ سچ کیا ہے۔ عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں۔ سکرپٹ لکھنے والوں نے لکھا کہ طاہرالقادری پارلیمنٹ کے باہر بیٹھیں گے۔ عمران خان نے کہا طاہرالقادری پارلیمنٹ پر پہلے قبضہ کریں گے پھر ہم جائیں گے۔
میرا اور عمران کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے انہیں مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں:جاویدہاشمی
Jan 01, 2017 | 20:48