ملتان(نمائندہ نوائے وقت) نیشنل گریپلنگ چیمپئئن شپ میں ملتان ٹیم نے23 میڈلز حاصل کرلئے جن میں 8گولڈ ،5 سلور اور 10 برونز میڈلز شامل ہیں۔ان پہلوانوں نے میڈلز حاصل کرکے ملتان شہر کانام روشن کیا۔سیالکوٹ میں منعقدہ ایونٹ میں ملتان کی جانب سے ایم علی نے 2 سلور ،حسنین نے 2 گولڈ ،شیخ حسن نے ایک برون، سعد بخاری ایک سلور ،فیضان ایک سلور ،صائم 2 گولڈ ،سکندر بابر ایک سلور اور ایک برونز ،توقیر خان نے ایک گولڈ ،عبدالرب خان نے ایک گولڈ ایک سلور شہاد نے ایک برونز اور عمر مزمل بٹ نے ایک برونز میڈل حاصل کیا۔