وہاڑی(نامہ نگار) ممبر پبلک اکا ﺅ نٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ قیام پا کستان میں مسیحی برادری کے آبا ﺅ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں پا کستان کی بنیادوں میں مسیحی لوگو ں کا بھی خون شامل ہے پا کستان میں مسیحی برادری کو مکمل آزادی ہے اور انکے حقوق کا مکمل جا نی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اس نئے سال کی آمد تمام لو گو ں کو مبارک ہو، ان خیالات کااظہارانہوں نے دی سا لو یشن آرمی چرچ میں مسیحی برادری کی طرف سے ہیپی نیو ائیر کی آمد پر منعقد ہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں میجر افتخار زاہد ، حنیف وزیر مسیح، سرفراز لو قس ، حکیم فقیر محمد، سٹی کونسلر شاہد نیا ز بھٹو ، رحاجی رفیق رانا ، مسیحی رہنما شفقت یعقوب ، ایشلے یعقوب سمیت دیگر موجود تھے۔ آخر میں میاں ثا قب خورشید نے دیگر شرکاءکے ہمراہ نئے سال کی آمد کی خوشی میں کیک کا ٹا اور میجر افتخارزاہد نے ملک وقوم کی سلامتی اور بقاءکے لیے خصوصی دُعا کرائی۔