ملتان( سپیشل رپورٹر) خدمت انسانیت پارٹی پاکستان کے رہنماو¿ں محمد سلیم لغاری اور قاری محمد اسحاق خیاط نے کہا ہے کہ امید ہے 2018 جوہری اسلحہ سے پاک دنیا کے قیام کیلئے بھرپور جدوجہد کا پیغام لائے گا۔ نئے سال کاآغاز اس پختہ عزم کیساتھ کیاجائے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو خداوند تعالیٰ کی کائنات کے وہ حصے جہاں تلک اب تک انسانی کاوشوں کے نتیجے میں انسانوں کی رسائی ممکن ہوئی ہے منتقل کرنے سے قبل امن وآشتی کا یقینی گہوارہ بنایا ہے۔