جہانیاں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ‘ حاجی عطاءالرحمان

جہانیاں(نامہ نگار) 2017میں جہانیاں پریس کلب جہانیاں رجسٹرڈ کی تکمیل کا وعدہ کیا تھا اور سال 2017 میں ہی آج کے دن ہم افتتاح کر کے ہم جہا نیاں کے صحافیوں سے کیااپنا وعدہ وفا کر رہے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار وائس پریذیڈنٹ دی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چیئر مین میونسپل کمیٹی جہانیاں حاجی عطاءالرحمان نے بطور مہمان خصوصی جہانیا ں پریس کلب جہانیاں رجسٹرڈ میں اللہ دین ہال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انکی اور انکے خاندان کی سیاست کا محور صرف عوام ہیں۔ ایم این اے گرانٹ کی مد میں تقریباً تیس لاکھ روپے جہانیاں پریس کلب جہانیاں پر خرچ ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی جہانیاں کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ جہانیاں شہر میں صاف پانی کی فراہمی کےلئے چار نئے فلٹریشن پلانٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ جبکہ ایم این اے کی گرانٹ میں سے مزید تین فلٹریشن پلانٹ منظور ہو چکے ہیں ۔ جہانیاں میں کھلیوں کے فروغ اور مثبت سرگرمیوں کے لئے جہانیاں سٹیڈیم کی از سر نو تعمیر ،آرائش ، پولین ، کینٹین اور کمروں کی تعمیر کے لئے 15کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں۔ پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا چکے ہیں۔اس سے قبل حاجی عطاءالرحمان نے چیئر مین مارکیٹ کمیٹی حاجی محمد امین گجر ، صدر جہانیاں بار ایسوسی ایشن چودھری سعید اقبال گورایہ ، جنرل سیکرٹری ملک افتخار الحسن میتلا ، صدر جہانیاں پریس کلب جہانیاںحاجی محمد زکریا ، جنرل سیکرٹری اشفاق احمد ، چیئرمین خالد شریف گجر ، عبدالمجید رحمانی ، چودھری محمد عرفان اسلم و دیگر کے ہمراہ اللہ دین ہال کا افتتاح کیا ۔ تقریب میں اعزازی ممبران کو رکنیت سرٹیفکیٹس دئے گے۔ ۔ سینئر صحافی ملک شکیل احمد نے جہانیاں پریس کلب جہانیاں رجسٹرڈ کے حالات و واقعات بیا ن کئے ۔ صدر جہانیاں پریس کلب جہانیاں حاجی محمد زکریا نے ہال کا افتتاح کرنے ، جہانیاں پریس کلب جہانیاں کے لئے فنڈز دینے میں فراغ دلی کا مظاہرہ کرنے پر حاجی عطاءالرحمان اور آمد پر تمام مہمانان گرامی کا پر تپاک شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پریس کلب سب کا ہے ۔ سب کو اس کی فلاح میں دل کھول کر حصہ لینا چاہئے۔ تقریب میں آنے والی معزز شخصیات میں صدر جہانیاں بار ایسوسی ایشن چودھری سعید اقبال گورایہ ، ملک افتخار الحسن میتلا ‘آصف نذیر مغل، طیب ساجد، چودھری شہزاد فیصل ، چودھری احسان شریف ، عابد باجوہ ، قطب دین رحمانی ، ڈاکٹر منظور بھٹی ، افتخار احمد بٹر، الطاف ڈانگرہ ، نادر احمدرضوی ، اللہ رکھا رحمانی ، افضال حامدی ، عبدالغفار سمرا ، شوکت آرائیں ، سلیم آڑھتی ، عادل سلیم ، شیخ کلیم ، فوجی محمد رمضان ، چودھری محمد وقاص ، محمد اصغر رندھاوا ، ملک ممتا زحید ر، چودھری محمد بوٹا ، اویس حامدی ، علی رضا شاہ ، میاں ناصر آرائیں ، عبدالسلام گجر ، شیخ عبدالرحمان حامدی و دممبران پریس کلب آصف جاوید ، محمد نصراللہ تونسوی ، احسان اللہ مغل ، سرور نذیر آرائیں ، حاجی ممتاز احمد ملنگی ۔ لالہ فیض احمد ، شہباز انور، خالد محمود بھٹی و دیگر بھی موجود تھے ۔
حاجی عطاءالرحمان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...