2017ء کشمیریوں کیلئے خون آشام رہا‘شہدا کی قربانیوں سے آزادی ملے گی: خواجہ آصف

سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سال 2017ء کشمیریوں کیلئے خون آشام سال رہا ،قابض بھارتی فوجیوں نے بھارت سرکار کی حمایت سے کشمیریوں کی نسل کشی جاری رکھی ۔اتوار کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 2017ء میں بھارت سرکار کی حمایت سے دہشت گردی جاری رہی اور قابض بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کی بے دردی سے نسل کشی جاری رکھی ۔معصوم بچوں اور عورتوں کی بے حرمتی کی گئی ۔شہدا کے خوان کے ساتھ آزادی پروان چڑے گی ۔اللہ اکبر!

ای پیپر دی نیشن