چھری مار وارداتوں کے پس پردہ سیاسی ایجنڈا، 3 سے 4 افراد ملوث تھے: کراچی پولیس چیف

کراچی (کرائم رپورٹر+نوائے وقت نیوز) پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ کراچی میں چھری مار وارداتوں کے پیچھے کوئی ایک شخص نہیں بلکہ تین سے چار لوگ تھے اور اس کے پس پردہ سیاسی ایجنڈا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں چھری سے خواتین کو نشانہ بنانے والا ایک شخص نہیں بلکہ اس میں تین سے چار لوگ ملوث تھے اور ان وارداتوں کو رکوانے میں پولیس کا اہم کردار ہے۔ علاوہ ازیں کراچی میں پولیس غیر قانونی جرگوں کے سامنے بے بس ہے۔ کراچی پولیس چیف مشتاق مہر نے کہا ہے کہ جرگہ سسٹم مکمل غیر قانونی ہے۔ جرگے اعلانیہ نہیں بلکہ چھپ کر ہوتے ہیں۔ غیرت کے نام پر قتل کے مدعی لڑکی کے رشتے دار ہوتے ہیں، اقدار بدلے بغیر پولیس موثر کردار ادا نہیں کرسکتی۔ 

ای پیپر دی نیشن