زرداری‘ بلاول نے اے پی سی کے فیصلوں کی توثیق کر دی‘ انتخابی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

لاہور (خبرنگار + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر پی پی پی پارلیمنٹرینز آصف زرداری نے انتخابی مہم تیز کرتے ہوئے امیدواروں کے چنائو کا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں چاروں صوبوں میں سرگرمیاں شروع کی جا رہی ہیں۔ پنجاب میں صوبائی سطح پر انتخابات کی تیاریوں اور امیدواروں کی تلاش کیلئے صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ نے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور میں آج ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن کے عہدیداروں کا اجلاس ہو گا۔ جبکہ آنیوالے دنوں میں گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کو طلب کیا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے طاہر القادری کی اے پی سی میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کر دی، آصف علی زرداری نے لاہور میں داتا دربار اور بی بی پاک دامن کے مزار پر حاضری دی۔ جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سانحہ ماڈل ٹائون کے لئے حصول انصاف کی آواز بھرپور انداز میں بلند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیپلز پارٹی اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے۔ نواز شریف کا کوئی بھی این آر او جمہوریت کے خلاف سازش ہو گا۔ عام انتخابات کی صورت تاخیر کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ دوسری طرف سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال ہمارے ملک، خطے اور پوری دنیا میں امن اور خوشحالی کی نوید لائے گا۔ آج ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ اپنے درمیان سے عسکریت پسندی اور مذہبی انتہا پسندی کونکال دیں گے۔ ملائیت کو مسترد کریں گے اور قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947ء کو کی گئی تقریر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریاست کے کاموں میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا کو اپنا ویژن بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...