بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کے قتل عام کیلئے ایک ہیں : جماعة الدعوة

ملتان (نامہ نگار خصوصی) جماعة الدعوة ملتان کے رہنماﺅں نے لیاقت باغ پنڈی میں ہونیوالی تحفظ بیت المقدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر ولید ابو علی کی شرکت کے حوالہ سے بھارتی پروپیگنڈہ پر شدیدردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی سفیرکی تحفظ بیت المقدس کانفرنس میں شرکت پر بھارت کا ردعمل دراصل بھارت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یہود و ہنود اسلام دشمنی میں ایک ہو چکے ہیں۔نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والا کیسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بات کر رہا ہے؟اسرائیل سے سیاسی اور عسکری اتحاد کرنے والا بھارت فلسطینیوں کا کسی صورت ہمدرد نہیں ہو سکتا۔تحفظ بیت المقدس کانفرنس میں فلسطینی سفیر کی شرکت اہلیان پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة ملتان کے مسﺅل میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،ابو طارق،محمد ارشد،مفتی زبیر احمد،یاسر سیلم،سلمان احمد،عبدالرحمان،محمد عثمان،محمد عمران،آصف محمود و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہبھارت اسرائیل کی شہہ پر فلسطین کی جدوجہد آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت اور اسرائیل مسلمانوں کے قتل عام میں ایک ہیں۔ فلسطین اور کشمیر امت مسلمہ کے دیرینہ مسائل ہیں۔
جماعة الدعوة

ای پیپر دی نیشن