نئی دہلی(این این آئی) بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی ہے۔ سکھوں نے خالصتان کے ساتھ فری مقبوضہ کشمیر اور فری ناگا لینڈ کا بھی نعرہ لگا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی خالصتان تحریک ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہی ہے۔ہزاروں سکھوں نے بھارت، لندن اور دیگر یورپی شہروں میں مظاہرے کئے اور بھارت میں خالصتان کے قیام کا مطالبہ کیا۔ مظاہروں کے دوران سکھ رہنماو¿ں نے کہاکہ بھارت سکھوں کے حقوق غضب کررہاہے اور گرد واروں اور دیگر مذہبی مقامات پر حملے کرکے سکھ خواتین، بچوں، بڑوں اور بزرگوں کو قتل کر رہا ہے۔رہنماو¿ں نے کہاکہ بھارت کو نہ صرف خالستان دینا ہوگا بلکہ مقبوضہ کشمیر، ناگا لینڈ اور دیگر مقبوضہ علاقوں کوبھی آزادی دینا ہوگی۔ خالصتان موومنٹ تمام محکوموں کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔
سکھ تحریک
بھارت سے آزادی کی سکھوں کی تحریک خالصتان موومنٹ زور پکڑگئی
Jan 01, 2018