امریکہ میں شدید سردی،کینیڈا کی نیاگرا آبشار جم گئی، درجہ حرارت منفی 67 ڈگری ریکارڈ

واشنگٹن (اے این این) امریکہ کے وسطی اور شمال مشرقی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں، فلاڈیفلیا، نیویارک سٹی ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں پروازیں متاثر جبکہ کینیڈا میں نیاگرا آبشار جم گئی، درجہ حرارت منفی 67 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سمندری طوفان ڈائلین برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب امریکہ کی بیشتر ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ قطب شمالی سے چلنے والی ہواﺅں کے سبب بحراوقیانوس کی ساحلی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ واشنگٹن ، فلاڈیفلیا، نیویارک سٹی، بوسٹن اور دیگر شہروں میں طیاروں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ مقامی حکام نے سرد موسم کے پیش نظر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔کینیڈا بھی ان دنوں شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید برف باری کے باعث جہاں نظام زندگی بُری طرح مفلوج ہوا ہے اور سڑکوں پر ٹریفک کے بے شمار حادثات رونما ہوئے ہیں وہیں کینیڈا اور امریکی سرحد پر واقع نیاگرا آبشار بھی جم گئی ہے اور وہاں درجہ حرارت منفی 97 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب برطانیہ میں شدید سردی کی لہر جاری ہے ۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ڈائلین آج برطانیہ کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔
امریکہ/ سردی

ای پیپر دی نیشن