سیرینا شادی کے بعد پہلا نمائشی ٹینس میچ ہار گئیں

Jan 01, 2018

ابوظہبی (صباح نیوز)ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز شادی کے بعد ابوظہبی میںپہلا نمائشی ٹینس میچ ہار گئیں۔امریکی ٹینس سٹارمیچ کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہار کے باوجود ٹینس کورٹ میں واپسی اچھی لگی ۔خیال رہے کہ ستمبر میں بیٹی کی پیدائش اور شادی کے بعد سابقہ عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سرینا نے ابوظہبی میں نمائشی ٹینس میچ کھیلا۔ کھیل کے دوران سرینا اپنا ردھم برقرار نہ رکھ سکیں اور پہلا سیٹ 6-2 سے ہار گئیں۔سرینا نے دوسرا سیٹ جیتا مگر تیسرے اور آخری سیٹ میں پھر شکست کھا گئیں۔ امریکی ٹینس سٹارسیرینا ولیمز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہار کے باوجود انہیں ٹینس کورٹ میں واپسی اچھی لگی ہے۔

مزیدخبریں