کراچی( اسٹاف رپورٹر)بینک دولت پاکستان سمیت دیگرمالیاتی ادارے آج( پیر)عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ا سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جنوری کو اسٹیٹ بینک سمیت تمام سرکاری و غیر سرکاری بینکس، مالیاتی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے۔ پیر کے روز بینکوں کے تمام ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے تاہم بینکس میں پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی۔
اسٹیٹ بینک سمیت تمام مالیاتی ادارے آج بندرہیں گے
Jan 01, 2018