کابل (سپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل رائونڈر فل سمنز کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے ۔وہ لا ل چند کے بعد خالی سیٹ سنبھالیں گے ۔فل سمنز 8جنوری کو ذمہ داری سنبھالیں گے اور متحدہ عرب امارات میں ٹیم کو جوائن کر یں گے ۔افغان ٹیم فروری میں زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی جس کی تیاری شارجہ میں کی جائے گی ۔