ملکہ کو ہسار مری میں نیوائیر نائٹ ا نتہائی جوش وخروش سے منائی گئی

Jan 01, 2018

مری(نامہ نگار خصوصی) ملکہ کو ہسار مری میں نیوائیر نائٹ ا نتہائی جوش وخروش سے منائی گئی۔اس دوران جہاں ملک بھر سے آنے والے منچلے سیاحوں نے مری کی رونقوں کو دوبالا کر دیا وہاں سال نو کو خوش آمدید کہنے کیلئے ایک جانب ڈاکخانہ چوک میںزبر دست ہلے گلے کا سماں تھا جبکہ مال رود سمیت مختلف مقامات پر کھو ئے سے کھوا چھل رہا تھا ۔ ایسے میں جہاں خوبصورت محفلیں سجا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا گیا وہاں بعض نوجوانوں نے سال نو کو نوافل ادا کرتے ہوے عالم اسلام کی سربلندی اور یکجہتی کیلئے دعاوں سے کیا۔ایسے میں حسب سابق نیو ائیر نائٹ کامرکزی اور عمومی اجتماع مری کے تاریخی ڈاکخانہ چوک میں دیکھا گیا جہاںنئے سال کا آغازہوتے ہی آتشبازی ،غباروں کو ہوامیں چھوڑنے اور زبر ست نعرے کی گونج میں میں کیا گیا جبکہ اس دوران متعد دیگر مقامات پر بھی شاندار آتشبازی کی گئی ۔اس دوران مال روڈ سمیت تمام سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش دیکھنے میں آیا ملک اور بیرون ممالک سے سیاح نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے مری پہنچے ۔ مال روڈ پر ہزاروں منچلے نوجوان پوری تیاری سے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔ اسسٹنٹ کمشنر مری عارف اللہ خان ،چیف آفیسر نجیب اللہ ترین اور اے ایس پی مری ایاز عمرانی نے امن وامان،فول پروف سکیورٹی ،ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کرنے کے اقدامات کئے تھے۔ اے سی مری اور اے ایس پی مری نے آتشبازی پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ سٹی ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے مزید نفری مری منگوا ئی اس نیو ائیر نائٹ پر تحصیل انتظامیہ اور مری پولیس نے خصوصی اقدامات کئے تھے،بڑی تعدادمیں سیاحوں کی مری آمد کے باعث کاربار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں