لاہور (خبر نگار) نیوایئر نائٹ کے نام پر رقص و سرور کی محفلیں سجانا افسوسناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں جمیل نے کہا۔ انہوں نے کہا کہ مملکت اسلامیہ میں نیو ایئر نائٹ جیسے تماشوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں فحاشی و عریانی کو فرو غ دے کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ علماء نوجوان نسل کی درست سمت رہنمائی کریں والدین اور اساتذہ بھی اپنا اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل طور پر انسانیت کی بھلائی کا دین ہے جس پر ہر شخص کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہے۔