جام پور کے خواجہ سرا¶ں نے تبلیغی جماعت بنالی‘ نماز کی دعوت دینے لگے

مانہ احمدانی (نامہ نگار) جام پور خواجہ سرا گرو حاجی حسنہ نے اپنے چیلوں پر مشتمل تبلغی جماعت کا یونٹ بنایا لیا، سہہ روزہ دورے پر کوٹ چھٹہ میں مردانہ لباس ذیب تن کرکے تبلغ شروع کردی، تبلغی گروپ میں امیر حمزہعرف سپنا شاہ، حاجی خلیل ، غلام شبیر عرف شبو ، سونیا ملک عرف ریحان ملک ،ماٹوعرف حافظ محمد اطہر ، امیر جماعت امیر خان و محمد ارسلان عرف چاہت شامل ہیں ، حاجی حسنہ نے کوٹ چھٹہ میںقائم خواجہ سرا کے ڈیرے پر جا کر نماز کی دعوت دی اور درجن بھر خواجہ سراہوں نے اسکی اپیل پر لبیک کہہ کرکپڑے ذیب تن کر کے نماز ظہر ادا کی ، ان خیالات کا اظہار حاجی حسنہ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا کہ حکومت پاکستان قانون کے مطابق ہمارے تحفظات دور کرئے ، اور ہمیں تحفظ فراہم کرئے ، ہم پاکستانی ہیں انسان ہیں اور کلمہ گو ہیں ، ہمارے پاسپورٹ جاری کریں تاکہ ہم عمرہ کر سکیں اور روضہ رسول سعودی عرب میں جا کر حاضری دیں اور اپنے گناہ کبیرا صغیرا کی بخشش کروا سکیں ،انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ہمارے قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن بد قسمتی سے کچھ شہروں میں ایسا نہ ممکن ہوا ، انہوں نے کہا یہ تبلغ کاسلسلہ ضلع راجن پور سے لے کر ضلع ڈیرہ غازی خان ، ضلع مظفر گڑھ ضلع لیہ ، ان چاروں اضلا ع میں پھیلایا جائے گا ہم سب مسلمان ہیں ، موت کا وقت مقرر ہے ہمیں چاہیئے کہ اللہ اور اسکے رسول کے فرمان کے مطابق زندگی بسر کریں ، انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو چاہیئے ہمیں قانون کے مطابق عزت کے ساتھ پیش آئیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...