مکرمی‘ ہمار تعلق جی ایٹ فور مسکین کالونی اسلام آباد سے ہے ڈیڑھ برس قبل ہم نے اسی کالونی میں جگہ خریدی‘ اس کے ساتھ وہاں دو بہنوں نے ہمیں تنگ کرنا شروع کر دیا اب ان کی بچی گم ہوگئی ہے اور انہوں نے غلط بیانی سے کام لے کر ہمارے خلاف ایف آئی آر کٹوا دی ہے۔ ایک برس سے زائد عرصے سے پولیس حکام کو بتا رہے ہیں کہ ہم بے گناہ ہیں ہم کسی طورپر بچی کے اغواء میں ملوث نہیں۔ ہم خود بچیوں والے ہیں ایسی حرکت کیسے کرسکتے ہیں۔ محلے کے معززین ہمارے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں۔ ہم آئی جی اسلام آباد سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم غیر جانبداری تحقیقات کروا کر معاملہ کو منطقی انجام تک پہچائیں۔ثریا بیگم (امتیاز مسیح بیٹا‘ مسکین کالونی اسلام آباد ‘ 0307-7063196)