لاہور(صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا لیکن شہبازشریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے. شہباز شریف راحیل شریف کے جہاز پر گئے ہیں، انہوں نے کوشش کی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ میں فوج آور عدلیہ کا ساتھی ہوں. ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے شہبازکے ساتھ نہیں. وزیراعلیٰ پنجاب ہاتھ پاوں ماررہے ہیں کہ کوئی انہیں وزیراعظم بنا دے۔پیر کو لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے، شہباز شریف کہتے ہیں کہ مجھے وزیراعظم بنایا جائے جب کہ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ہے اور شہباز شریف کے ساتھ نہیں. شہباز ہاتھ پاوں ماررہے ہیں کہ کوئی انہیں وزیراعظم بنا دے۔ دیکھنا یہ ہے کہ شریف برادران سعودی عرب میں کیا کررہے ہیں. شہباز شریف راحیل شریف کے جہاز پر گئے ہیں. انہوں نے کوشش کی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے کہ میں فوج آور عدلیہ کا ساتھی ہوں۔شہباز شریف نے ریاض سے فون کیا کہ وہ اعلی شخصیات سے ملاقات کررہے ہیں. لیکن اب سعودی عرب والے بھی شریف خاندان کے لیے کچھ نہیں کرسکیں گے۔ نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا .لیکن شہباز شریف کے خوف سے وہ بھی چلے گئے۔ ملک کے وزیراعظم نواز شریف کو کہہ رہے ہیں کہ وہ اڈیالہ کو بھی جاتی امرا بنا دیں گے۔پیپلز پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کا مستقبل اچھا دیکھ رہے ہیں، تمام جماعتوں میں انتشار ہے، پیپلزپارٹی میں کوئی انتشارنہیں، پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں اچھا پرفارم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں کیا، پارٹی قیادت نے طاہرالقادری کے ساتھ شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیے ملاقات کی۔