ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت) متحدہ پنجاب کے سابق وزیراعلی سردارسرسکندرحیات مرحوم کے سب سے چھوٹے آخری صاحبزادے اورپاکستان کی نامورسیاسی شخصیت سردارشوکت حیات خان مرحوم کے چھوٹے بھائی سردار غیرت حیات خان کھٹڑ86برس کی عمرمیںانتقال کرگئے، مرحوم کوواہ گاوںکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیا گیا،سردارغیرت حیات خان متعددبارتحصیل ٹیکسلاکی تاریخی یونین کونسل واہ اوردیہی ترقیاتی مرکزتحصیل ٹیکسلاکے چیئرمین اورضیاء الحق کے دورحکومت میںمجلس شوری کے ممبرکی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے،مرحوم نے چاربیٹے اوردو بیٹیاںسوگوارچھوڑی ہیں،مرحوم کی نمازجنازہ میںوفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرورخان ،سابق آرمی چیف عبدالوحیدکاکڑ،سابق کورکمانڈراحسن اظہرحیات،میجرجنرل حسن اظہرحیات ،سابق صوبائی وزیر سردارسکندرحیات آف فتح جنگ ،معروف صحافی سردارسلطان سکندر،عدیل افضل خان ،سردارامتیاز خان،سردارخیراللہ خان ،سردارممتاز خان ،محمدسفیرخان آف احاطہ سالارگاہ،سردارفرخ حیات،خرم خان،عادل خان سمیت یونین کونسل واہ تحصیل ٹیکسلا،حسن ابدال فتح جنگ لاہوراسلام آبادسے کھٹڑفیملی سے متعلق سرکردہ شخصیات نے کثیرتعداد میںشرکت کی،مرحوم کی رسم قل آج بعدنمازظہرانکی اقامت گاہ مون لائٹ ھاوس واہ سمینٹ ورکس موڑمیںمنعقدکی جائیگی۔