پٹرول 4.86 ہائی سپیڈ ڈیزل 4.26 مٹی کا تیل 52 پیسے لٹر سستا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)حکومت نے عوام کو سال نو کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 4 روپے 86 پیسے کم کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 90 روپے 97 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے ، لائٹ ڈیزل 2 روپے 16 پیسے اور مٹی کا تیل 52 پیسے فی لٹرسستا کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 106روپے 68 پیسے لٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 98 پیسے فی لٹر ہوگی۔حکومت کی جانب سے لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 75روپے 28 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوا۔یاد رہے اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی سفارش کی گئی تھی۔
پٹرول /سستا

ای پیپر دی نیشن