کراچی ( آن لائن)سپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا ءخلاف ضابطہ قرار دیکر مسترد کردی۔سپیکر سندھ اسمبلی نے تحریک التواءکو رول اٹھاسی سے متصادم اور ناقابل بحث قرار دیا۔سپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی اجلاس بلانے کی درخواست بھی مسترد کردی۔تحریک التواء تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع تحریک التواء میں کہا تھا وزیراعلیٰ سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ۔جے آئی ٹی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیئے گئے ہیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیرزمان نے دھمکی دی تھی تحریک التواءکو منظور نہ کیاتوسندھ اسمبلی میں کارروائی کو نہیںچلنے دیں گے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی نے اپوزیشن کی اجلاس بلانے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اجلاس بلانے کی درخواست دی تھی۔
سپیکر، مسترد