جسٹس انوارالحق ریٹائر، جسٹس سردار شمیم آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بن جائیں گے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سینئر ترین جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان آج بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس میں ہو گی۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب،ججز اور وکلاءشریک ہوں گے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور ان سے حلف لیں گے۔قبل ازیں چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد انوارالحق ریٹائر ہو گئے۔ انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان سمیت دیگر ججز اور سینئر و جونیئر وکلاءکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نامزد چیف جسٹس سردار محمد شمیم نے کہا کہ چیف جسٹس محمد انوارالحق نے عدلیہ میں جو مقام حاصل کیا وہ آسان نہیں تھا تاہم سالہا سال کی محنت اور لگن سے انہوں نے انصاف کے بول بالا میں اہم کردار ادا کیا۔ تمام مثبت اور عوامی اقدامات کا تسلسل جاری رہے گا۔ چیف جسٹس محمد انوارالحق نے کہا کہ انکی ذات کے حوالے سے آج کی تقریب انکی زندگی کا حاصل ہے۔ 30 سالہ وکالت کا سفر طے کرکے 2010 میں انہوں نے بطور جج حلف اٹھایا۔ وہ صرف 9 ہفتے بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ رہے۔ یہ مختصر عرصہ وہ صرف آرام کر کے بھی گزار سکتے تھے مگر انہیں وہ مشکلات یاد تھیں جن کا انہیں بطور وکیل سامنا رہا اور انہوں نے عدلیہ کی بہتری کےلئے اپنے حصے کی شمع جلانے کا فیصلہ کیا۔ عدالتی نظام کو عوام دوست بنانے کیلئے بیوٹیشن کی بجائے ماہر سرجن کی ضرورت ہے۔ بعض جگہوں پر سرجری کا آغاز کیا ہے۔ بطور چیف جسٹس پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کیلئے سروس رولز بنا کر حکومت کو بھیجے اور چیف جسٹس کے صوابدیدی اختیارات پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف مینجمنٹ کو منتقل کردیئے۔ ضلعی عدلیہ کا فرانزک آڈٹ ایک مشکل مرحلہ تھا لیکن ہم نے اس آڈٹ کو شروع کرایا۔ 9 ہفتے کے مختصر عرصہ میں میرے ججز اور وکلاءہر قدم پر میرے شانہ بشانہ رہے۔ بے شک انکے تعاون کے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا اور ان تمام اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو چکے ہیں۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے چیف جسٹس ان اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں گے اور وکلاءو سائلین کی بہتری کےلئے کام جاری رہے گا۔ اپنے اعزاز میں ماتحت عدلیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائر ہونیوالے چیف جسٹس محمد انوارالحق نے کہا ہے کہ ماتحت عدلیہ جتنی محنت کرے تاکہ عدلیہ کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔ لاہور ہائیکورٹ کو ایک نئے اچھے محنتی چیف جسٹس ملے ہیں۔ چیف جسٹس انوارالحق اور نئے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کے اعزاز میں پنجاب کی ماتحت عدلیہ کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
جسٹس انوارالحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...