لاہور، آک لینڈ (نامہ نگار +نوائے وقت رپورٹ+ نیوز ایجنسیاں ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال نو 2019ءکا شاندار استقبال کیا گیا ، لوگوں کی بڑی تعداد نے 2018کے سورج کو غروب اور 2019کے سورج کو طلوع ہونے کا نظارہ دیکھا، نیو ائر کے جشن کا آغاز جزائر ٹونگا نیوزی لینڈ سے ہوا جس کے بعد آسٹریلیا سے ہوا 12بجتے ہی ہار بربرج ، اوپراہاﺅس پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ جشن روس، جاپان اور جنوبی کوریا میں ہوا ، منچلوں نے موسیقی کی دھنوں پر رقص کیا ، چین ، سنگا پور ، ہانگ کانگ ، بنگلہ دیش ، بھارت کے بعد پاکستان میں سال 2019کا استقبال کیا گیا۔ لاہور ، کراچی ، کوئٹہ ، اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک بھر میں سال نو کا شاندار جشن منایا گیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مساجد میں نوافل ادا کئے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی۔ادھر سخت سردی کے باوجودرات 12 بجتے ہی لاہور میں منچلے موٹر سائےکلوں اور گاڑےوں مےں ٹولےوں کی شکل مےں ہلڑ بازی کرتے ہوئے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوںپرنکل آئے ۔ خواتےن سے بدتمےزی، ون وےلنگ ،موٹر سائےکل پر کرتب کرنے کے علاوہ شراب کے نشے مےں دھت ہوکر منچلوں کے سڑکوں پر بھنگڑے ڈالے،ہےپی نےو ائےر کے نعرے، شور و غل کےا جبکہ پولےس کی دوڑےں لگ گئےں اور متعددمنچلوں کی گرفتارےاں عمل مےں آئےں۔ پولےس کے مال روڈ سمےت دےگر علاقوں مےں لاٹھی چارج سے متعدد منچلے زخمی ہوگئے، کئی مقامات پر پولےس اہلکار منچلوں سے پےسے بٹورتی رہی۔مال روڈ ، لبرٹی چوک ،گلبرگ ،انار کلی ،ڈےفنس ،اچھرہ ،فےروز پور روڈ، جےل روڈ ،شادمان ،فورٹرےس سٹےڈےم سمےت اہم مقامات پرمنچلوں نے ہلڑبازی شروع کردی، روڈ بلاک کرکے آتشبازی کا مظاہرہ کےا گےا،پٹاخے بھی چلائے۔ٹرےفک حادثات مےںچند افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے متعدد نوجوانوں پر لاٹھی چارج کےاگےا جبکہ درجنوں منچلوں کو مختلف تھانوں مےں موٹرسائےکلوں سمےت بند کردےا ۔ شہری موبائل فونز کے زرےعے اپنے پےاروں کو نئے سال کی مبارکباد پےش کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں مےں فارم ہاو¿سز ہوٹلوں ،گےسٹ ہاو¿سز مےں شراب و ڈانس پارٹےاں منعقد ہوئےں۔ ڈی آئی جی آپرےشنزلاہورمحمد وقاص نذےر نے کہا ہے کہ شہر مےں آتشبازی ،ہوائی فائرنگ ،ہلڑ بازی و غےرہ پر مکمل پابند عائد ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ہی مقدمات درج کئے گئے ۔کراچی میں سال نو پر دفعہ 144کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی جو وزیراعلیٰ مراد شاہ نے ختم کر دی۔ سب سے آخر میں امریکہ کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال پر جوش طریقے سے کیا گیا۔ ٹائم سکوائر پر کاﺅنٹ ڈاﺅن کے بعد نیو ایئر ایو بال کو روشن کیا گیا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا گیا۔12 ہزار پاﺅنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے ، کراچی میں سال نو کے جشن کے لیے سی ویو پر جانے اور سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
سال نو جشن