اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افواج پاکستان نے نئے سال پر پیغام میں کہا ہے کہ انشاءاللہ 2019ءترقی کا سال ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا پاکستان، کامیابیوں کو اتحاد کے ساتھ مزید مستحکم کرینگے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے، آمین! پرعزم پاکستانیوں اور شہداءافواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں، انشاءاللہ ہم سب ملکر کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
ترجمان پاک فوج