میموگیٹ کیس، سپریم کورٹ کا ان کیمرہ سماعت کا حکم

اسلام آباد)نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیسان کیمرہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کی واپسی کے حوالے سے کوئی پیش رفت ہوئی؟۔عدالتی معاون احمد بلال صوفی نے بتایا کہ پیش رفت ہوئی ہے اور عدالت کو پیش رفت سے ان کیمرہ آگاہ کریں گے۔ عدالت نے عدالتی معاون کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس ان کیمرہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
میموگیٹ

ای پیپر دی نیشن