اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعاتاور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوام سے کئے ہوئے جھوٹے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ہیں اس لئے وہ جلد ازجلد رن آﺅٹ ہونا چاہتے ہیں۔ ایک کروڑنوکریاںاور 50لاکھ گھر کہاں ہیں؟ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آئے دن قومی اسمبلی کا کورم ٹوٹنا عمران خان کے لئے نوشتہ دیوار ہے۔ وہ اپنے اراکین قومی اسمبلی کے اعتماد پر بھی اترنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے سندھ حکومت کو گرانے اور سندھ پر قبضہ کرنے کا خیال دل سے نکال لیں۔ گیدڑ اور گدھ سند ھ پر قبضہ نہیں کر سکتے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاق اور پنجاب کی حکومت ادھار کی بیساکھیوںپر کھڑی ہے۔ جس دن آصف علی زرداری نے چاہا تو وفاقی اور پنجاب حکومت زمین بوس ہو جائے گی۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ فواد چوہدری کی کرپشن کا بھانڈاخود ان کی اپنی پارٹی کے رہنما نے کتاب لکھ کر پھوڑا ہے کہ فواد چوہدری کس طرح اپنے چچا جج کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کرتے تھے۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ رشوت خور فواد چوہدری کس منہ سے کرپشن کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں کیونکہ وہ خود فراڈ اور کرپشن میں ناک تک ڈوبے ہوئے ہیں۔
نفیسہ شاہ